بیرسٹر فہد قتل کیس میں فریقین کے مابین صلح کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،نعمان کھوکھر جیل روانہ

پولیس وعدے کے مطابق مرکزی ملزم نعمان کھوکھر کی ضمانت میں توسیع میں مدد فراہم نہ کر سکی کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا، چیئر مین یو سی23محمد جمیل کا لاکھوں روپیہ بھی ڈوب گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) بیرسٹر فہد قتل کیس میں فریقین کے مابین صلح کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ پولیس وعدے کے مطابق مرکزی ملزم نعمان کھوکھر کی ضمانت میں توسیع میں مدد فراہم نہ کر سکی۔ نعمان کھوکھر جیل روانہ، کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔ چیئر مین یو سی23محمد جمیل کا لاکھوں روپیہ بھی ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بیرسٹر فہد کے کیس میں مرکزی ملزم نعمان کھوکھر کی عبوری ضمانت کے ختم ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہ ہو سکی جس کی وجہ سے فریقین کے مابین صلح کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ یو سی 23کے چیئر مین محمد جمیل جو فریقین کے مابین صلح کرانے کے لئے انتہائی سرگرم تھے اور مبینہ طور پر رشوت کے عوض لاکھوں روپیہ بھی خرچ کر رہے تھے ان کا لاکھوں روپیہ بھی ڈوب گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس بھی وعدے کے مطابق مرکزی م لزم نعمان کھوکھر کو ضمانت کی توسیع میں مدد فراہم نہیں کر سکی۔ نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت نے نعمان کھوکھر کو ایک روز کے لئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت بھی منتقل کر دیا گیا ہے کیس کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد صلح کے لئے کئے گئے اقدامات بالکل بے سود ہو کر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یو سی23راولپنڈی کے چیئر مین محمد جمیل بیرسٹر فہد قتل کیس میں فریقین کے مابین صلح کرانے کے لئے انتہائی سرگرم تھے۔ محمد جمیل جو امتیاز علی کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے کار خاص بھی ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ افراد میں رشوت کے عوض صلح کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کیا ہے جس کی وجہ سے کافی کیفے کی انتظامیہ کو بھی فوٹیج غائب ہونے کے باوجود تاحال شامل تفتیش نہیں کیا گیا جبکہ ایس ایس پی ساجد کیانی محمد جمیل کے ڈیرے پر پرائیویٹ گاڑی میں بار بار آمد اور ملاقاتیں بھی کام نہیں آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :