چیچہ وطنی ،دو الگ الگ چھاپوں میں پولیس نے منشیات فروش اورڈاکوؤں کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 27 اگست 2016 18:26

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) دو الگ الگ چھاپوں میں پولیس نے منشیات فروش اورڈاکوؤں کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابقپولیس تھانہ سٹی نے مال منڈی روڈ پر منشیات فروخت کرتے ہوئے ایک منشیات فروش شمعون نذیر کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے پانچ سو گرام ہیرؤن برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیاجبکہ پولیس غاز ی آباد نے چک 11-21ایل سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ ناصر کو گرفتار کر لیا او ر اس کے قبضہ سے ایک ناجائز پسٹل تیس بور اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر لی ملزم نے ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :