عیدالاضحی کی آمد آمد،پشاور کی مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی بڑھ گئیں

ہفتہ 27 اگست 2016 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) عیدد قرباں قریب آتے ہی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور کی مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں خریدار جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان نظرآرہے ہیں۔پشاورکے منڈیوں میں کہیں پانچ لاکھ روپے توکہیں پر تین لاکھ روپے جانور موجود ہیں،ور کی مویشی منڈی، جہاں پر جانور تو بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

شائدجانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے خریدار پریشان ہیں اورشہری منڈی کوجاتے ہیں تاہم خریداری نہیں کرتے ،ادھر مویشی منڈی میں پنجاب سے آئے تاجر وں کاکہنا ہے کہ پشاور میں لاہور کے مقابلے میں جانور وں کی قیمتیں کم ہیں۔ تاجروں کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں کمی ہوئی ہیں بڑھی نہیں۔مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کو کنٹرو ل کرنے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا جبکہ منڈی میں ہر طرف گانگو وائرس سے احتیاطی تدبیر کے لیے بڑے سائز کے بیز بھی آویزاں کے گئے ہیں جبکہ موشیوں کو لائیو سٹاک کی جانب سے فری ویکسیشن بھی دی جارہی ہیں تاکہ گانگو رواس کو کی روک تھام ممکن ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :