جدہ: مملکت میں مقیم غیر ملکی شہری 45فیصد ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ہیں۔

ہفتہ 27 اگست 2016 18:11

جدہ: مملکت میں مقیم غیر ملکی شہری 45فیصد ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ہیں۔

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : سعودی عرب میں گزشتہ سال ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ کنگ عبدالعزیز سنٹر فار نیشنل ڈائی لاگ کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق اس سال ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ 69فیصد حادثات موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے پیش آئے ،57.6 فیصد ڈرائیوروں نے مہینے میں کم از کم ایک دفعہ جرمانہ بھرا۔

(جاری ہے)

11.9فیصدڈرائیوروں پرسگنل کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا۔33فیصد شہری سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے جرمانہ کروا بیٹھے۔مملکت میں ہونے والے حادثات میں غیر ملکیوں شہریؤں کی شرح 45فیصد رہی۔مملکت میں ڈائریکٹر ٹریفک میجر جنرل سلیمان العجلان کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی طرف سے اتنے حادثات کی وجہ سے ہماری سڑکیں اور زیادہ خطرناک ہو گئی ہیں۔ہمیں ملکی اور غیر ملکی شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے کو ششیں کرنی چاہیئے ۔