راجہ اشفاق سرور کا مری کے بعض سرکاری تعلیمی ادارو ں کے غیر تسلی بخش سالانہ امتحانی نتائج کا نوٹس

اساتذہ کی کارکردگی , نظم وضبط اور ان کی حاضری کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی وضع کی جائے‘وزیر محنت وانسانی وسائل

ہفتہ 27 اگست 2016 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) پنجاب کے وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے مری کے بعض سرکاری تعلیمی اداروں کے غیر تسلی بخش سالانہ امتحانی نتائج کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کی ہیں ،حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں,اساتذہ اور عملے کو ہر ممکن سہولیات اور مراعات کی فراہمی کے باوجود مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکامی قابل افسوس ہے،انہو ں نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی کارکردگی , نظم وضبط اور تعلیمی اداروں میں ان کی حاضری کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عملے کی کارکردگی کی مکمل چانچ پڑتال ہو سکے اور فروغ تعلیم کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ بات محکمہ تعلیم پنجاب کے افسران کے ایک اجلاس کے دوران جاری کیں- اجلاس میں ای ڈی او راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے تعلیمی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا- اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مری کے صدر صفدرعباسی , سیکرٹری جنرل حقنواز اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے -راجہ اشفاق سرور نے مری میں غیر تسلی بخش تعلیمی نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اساتذہ کو مری میں تعینات نہ کیا جائے جو یہاں خوش دلی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام نہ دے سکیں- انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے اور خصوصا پسماندہ علاقوں کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور اساتذہ کو خصوصی الاؤنسز , ترقیاتی اور دیگر مراعات دینے پر اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہے ہیں اور اس کے باوجود اچھے نتائج نہ دکھانیو الے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کسی رعائیت کے مستحق نہیں- انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی افسران اوراساتذہ کی کارکردگی , نظم وضبط ,حاضری اور پڑھائی کی چانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کا آڈٹ کر کے حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ بچوں کو پڑھائی اور ان کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دی جا سکے- انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات پر توجہ دے کر نوجوان نسل کا مستقبل سنوارا جا سکتاہے اور حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :