حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں گی ‘ سعودی حکومت
مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مختص مقامات پرجلوس نکالنے اور مظاہرے کرنے کی اجازت نہیں ‘ کرنل عثمان المعراج
ہفتہ 27 اگست 2016 18:05
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سعودی حکومت نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں گی اور حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے مظاہروں کو روک دیا جائے گا ،حج عبادت ہے ، یہ افراتفری پھیلانے یا اسلام کے منافی کسی بھی کام کا موقع نہیں ، بد امنی پیدا کرنے کے خواہشمند عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی کرنل عثمان المعراج نے کہا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مختص مقامات پر کسی بھی جگہ جلوس نکالنا سختی سے منع ہے ۔سعودی گزٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراتفری پیدا کرنے کے خواہشمند اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ حج کے موقع پر مثالی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
ہماری قیادت نے ہمیں عازمین حج کی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے اور ہم یہ فریضہ انجام دیں گے ۔ سعودی قیادت نے حج سے متعلقہ کسی بھی جگہ پر جلوس نکالنے سے روک دیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں واضح ہدایات دی ہیں ۔ دریں اثنا سعودی وزارت حج نے تمام محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈی نیشن کے ذریعے مناسک کی پر امن اور آرام دہ طور پر ادائیگی کے لئے جامع پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے ۔ حجاج کرام کے گروہوں کی ایک سے دوسری جگہ نقل و حرکت کے دوران ان کے راستوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.