پنجاب میں گردوں کی پیوند کاری کا مکروہ دھندہ کرنیوالے گروہ کے سر گرم ہونے کا انکشاف

حکومت کی طرف سے نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس اور سپیشل برانچ نے تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دیں‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 27 اگست 2016 18:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پنجاب میں گردوں کی پیوند کاری کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کے سر گرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، نوٹس لیے جانے کے بعد پولیس اور سپیشل برانچ نے تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گردووں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے ہسپتال گروہ کے سہولت کار ہیں جن کے خلاف کارروائی کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

حکومت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت ، پولیس اور سپیشل برانچ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔رپورٹ کے مطابق غریبوں اور محنت کشوں کے گردے نکال کر غیر ملکی باشندوں کو لگائے جاتے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس اور سپیشل برانچ نے تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :