بیگم سرفراز اقبال کی یاد میں اکادمی ادبیات پاکستان میں ادبی نشست

ہفتہ 27 اگست 2016 18:01

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) ممتاز سماجی شخصیت اور دانشور بیگم سرفراز اقبال کی یاد میں اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس روم میں ایک ادبی نشست ہوئی جس کی صدارت دائرہ کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفرمہدی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم سرفرازاقبال وفاقی دارالحکومت کی ادبی وسماجی زندگی کی شناخت تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم سرفراز اقبال کا گھر ادیبوں کیلئے پارٹی ہاوس کی حیثیت رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

نامور شاعر فیض احمد فیض اپنے اسلام آباد قیام کے دوران انہی کے گھر قیام فرماتے تھے ۔ اسی طرح میر ظفر اللہ جمالی ، صادقین،ممتاز مفتی،ضمیر جعفری اور احمد فراز کیلئے لندن میں انکا گھر رابطہ دفتر کی حیثیت رکھتا تھا۔ اجلاس میں پروفیسر توصیف تبسم ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، احسان کبریا ، رخسانہ نازی طارق شاہد ، تبسم اخلاق اور آسیہ چوہدری نے بیگم سرفراز اقبال کی شخصیت اور انکی تصانیف کے حوالے سے گفتگو کی ۔

آخر میں ملک محمد اقبال خان اور ڈائریکٹر ثمینہ یاسمین کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ شرکاء نے اسلام آباد کیقبرستان میں بیگم سرفراز اقبال کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :