مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت: وزیر اعظم نے مسئلے کو عالمی سطح پراٹھانے کیلئے22 پارلیمنٹریز کو اپنا خصوصی نمائندہ نامزد کر دیا

ہفتہ 27 اگست 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے 22 پارلیمنٹیرینز کو اپنا خصوصی نمائندہ نامزد کر دیا،یہ نمائندہ وفد مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر اجاگر کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 22 پارلیمنٹیرینز کو اپنا نمائندہ خصوصی نامزد کر دیا ہے خصوصی نمائندے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے لئے میں نے مختلف ملکوں میں خصوصی نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے خصوصی نمائندوں کو پاکستان کے عوام کی طاقت اور کشمیری عوام کی دعائیں حاصل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی نمائندوں کو پارلیمنٹ کا مینڈیٹ اور حکومت کی حمایت حاصل ہے ان کوششوں کے ذریعے عالمی برادری کا اقوام متحدہ میں ضمیر جھنجھوڑوں گا اقوام متحدہ کو کشمیری عوام سے کہا گیا کہ حق خودارادتی کا وعدہ یاد دلائیں گے بھارت پر واضح کریں گے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر کی عشرے قبل اقوام متحدہ گیا ہے لیکن بھارت نے اقوام متحدہ جانے کے باوجود کشمیر کا تنازعہ حل نہیں کیا کشمیریوں نے نسل در نسل بھارت کے ٹوٹے ہوئے وعدے اور وحشیانہ تسلط دیکھا ہے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ کرنا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا کردفار ادا کرنا چاہئے

متعلقہ عنوان :