عمان:2016میں 16 نئے پیٹرول اسٹیشنز قائم کیے گئے

ہفتہ 27 اگست 2016 17:53

عمان:2016میں 16 نئے پیٹرول اسٹیشنز قائم کیے گئے

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : عمان کی وزارتِ صنعت وتجارت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2016میں اب تک عمان کے مختلف علاقوں میں 16پیٹرول اسٹیشن قائم کیئے گئے ۔ان اسٹیشنوں میں عمان آئل، شیل،اور المحاء شامل ہیں۔ وزارتِ تجارت نے مزید 14نئے عارضی لائسنس جاری کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں دوسرے گورنریٹ میں مزید پیٹرول اسٹیشنز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہمارا مقصد عمان کی سیاحت کے لیئے آئے ہوئے سیاحوں کو اچھا تاثر دینا ہے ۔وزارت ِ تجارت نے پیٹرول اسٹیشنوں کے لیے جاری کیئے جانے والے لائسنسوں کا بہترین طریقہ کا ر وضع کیاہے ۔