فیصل آباد،گھریلوجھگڑوں پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون سمیت 2افراد کی اقدام خود کشی ،ہسپتال منتقل ،حالت نازک

ہفتہ 27 اگست 2016 17:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء ) گھریلوجھگڑوں پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون سمیت 2افراد کا اقدام خود کشی ، ہسپتال منتقلی کر دیا گیا ، آن لائن کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ ڈاکٹر چوک کے رہائشی 30سالہ عمر نثار نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لی ، تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ رسول پارک کے رہائشی 18سالہ آصف ولد بوٹا نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر بلیچ پی لی ، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق عمر نثار کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :