فیصل آباد،مسلح ڈاکوؤں نے بکروں کے بیوپاریوں سے آٹھ لاکھ روپے چھین لئے

ہفتہ 27 اگست 2016 17:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء ) مسلح ڈاکوؤں نے بکروں کے بیوپاریوں سے آٹھ لاکھ روپے چھین لئے ، جبکہ جڑانوالہ میں ویگن کو زبردستی روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا آن لائن کے مطابق مزدا ڈالہ نمبری LXD-3698کا ڈرائیور اعجاز احمد سکنہ 282گ ب جڑانوالہ کے علاقے حسین نگر سے بکروں کے بیوپاریوں محمد نعیم ، نصیر احمد ، عبدالرشید ، عمران، صابر اور سرور کو لیکر جھنگ سے جڑنوروں کی خریداری کیلئے جارہے تھے کہ پینسرہ سے آگے نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کی ڈالے کے آگے کار کھڑی کر کے روک لیا اور بیوپاریوں سے 8لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

، مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔جبکہ، الاعوان ٹریول کی گاڑی نمبریLES-251لاہور سے مسافروں کو لیکر جڑانوالہ آرہی تھی کہ ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے اسے جڑانوالہ ، ننکانہ روڈ پر 237موڑ کے قریب روک یا اور گن پوائنٹ پر ڈرائیور اعجاز سے 15ہزار روپے خواتین سے طلائی زیورات جبکہ مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی و قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے ، واضح رہے کہ جڑانوالہ میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتوں سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :