وزیر اعظم 3 ستمبر کو فیصل آباد جائیں گے

چالیس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا پہلے نجی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 27 اگست 2016 17:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء ) وزیر اعظم میاں نواز شریف 3ستمبر کو فیصل آباد آئیں گے وہ یہاں کوئلے سے چالیس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا پہلے نجی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے‘ آن لائن کے مطابق پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد ادریس کی سر براہی میں کوئلے سے چالیس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ تیار کیا ہے جس کی تیاری پر دن رات محنت کی گئی ‘ ماہر انجینئرز کی ٹیم کی کاوشوں اور میاں محمد ادریس کی مسلسل نگرانی کی بدولت یہ اہم منصوبہ مکمل ہوا ہے ‘ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی ‘ تقریب کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :