سی ٹی او نے غیر حاضری پرٹریفک وارڈنزعمران اور ذوالقرنین کو نوکری سے برطرف کردیا

ڈیوٹی سے غیر حاضری اورمحکمانہ فرائض میں غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی ‘ طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 27 اگست 2016 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے،فرائض میں غفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے2ٹریفک وارڈنز عمران1518/TWاورذوالقرنین2432/TWکو نوکری سے برخاست کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنزعمران اور ذوالقرنین محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈنزعمران اور ذوالقرنین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :