لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طورپر30 سنگل، 9 ڈویژن بنچز تشکیل

ہفتہ 27 اگست 2016 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر 30سنگل اور 9 ڈویژن بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے چار ڈویژن اوربیس سنگل بنچز ، راولپنڈی کے علاقائی بنچ کیلئے دو ڈویژن،چار سنگل بنچ اور ملتان کے علاقائی بنچ کیلئے چار سنگل اوردو ڈو یژن بنچ ، بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈو یژ ن اور دو سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی بنچز تشکیل نہیں دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :