جے آئی ٹی کو مزید ثبوت دیئے ہیں ٗجس پر گرفتاریاں ہوئیں تو را فنڈنگ کے تانے بانے حکومتی شخصیات تک جائینگے ٗ سرفراز مرچنٹ

ہفتہ 27 اگست 2016 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء)منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرانیوالے سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو مزید ثبوت دیئے ہیں، جس پر گرفتاریاں ہوئیں تو را فنڈنگ کے تانے بانے حکومتی شخصیات تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو را فنڈنگ کے ثبوت بھی جے آئی ٹی کو دیئے، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی را فنڈنگ میں ملوث ہیں، گرفتاریاں ہوئیں تو تانے بانے حکومتی شخصیات سے جا ملیں گے۔

انہوں نے کہا ٹیم کو وہ دستاویزات دی ہیں جو آج تک منظر عام پر نہیں آئیں، چوہدری نثار مخلص مگر کچھ حکومتی شخصیات خوفزدہ ہیں، 20 مئی کے بعد سے ایف آئی اے نے رابطہ نہیں کیا۔ سرفراز مرچنٹ نے مستقبل میں بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔