ملتان ٗبہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے

ہفتہ 27 اگست 2016 17:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) بہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے بہاولپور بائی پاس پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ نجی بینک میں 10 سے 12 ڈاکوؤں کی لوٹ مارکی اطلاع ملتے ہی سی پی او، آرپی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق عینی شاہدین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 10 سے 12 تھی جن میں کچھ نقات پوش جبکہ بعض نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا تھا۔ ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنایا اور 5 سے 10 منٹ کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی اور 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر فرار ہوئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :