متحدہ نے اپنے قائد سے لا تعلق ہوکرحب الوطنی کا ثبوت دیا،خورشید شاہ

قائد ایم کیو ایم سے لاتعلق ہونے کے بعد فاروق ستار کی کارکردگی جانچنے کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا، ہمیں کچھ دن صبر ہوگا،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 27 اگست 2016 17:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے قائد سے لاتعلقی کا اعلان کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے جس کے بعد ایم کیوا یم کو کراچی میں فاروق ستارچلا رہے ہیں۔وہ سکھرمیں اپنے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیراوراسپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد ایم کیو ایم سے لاتعلق ہونے کے بعد فاروق ستار کی کارکردگی کو جانچنے کے کچھ وقت درکار ہو گا ہمیں کچھ دن صبر ہوگا اس کے بات کوئی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور بہبود سے وابستہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے جاری ہے جنہیں جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا تا کہ عوام کو سہولت حاصل ہو۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر میں کافی جگہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ایس آئی یو ٹی کا کام اورسپورٹس کمپلیکس کا کام بہت جلد مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرینج کو 4 حصوں میں بانٹناہے،اس کے لئے 4 سے 5 ارب روپے چاہئے جس کے بعد پورے شہر کے سیوریج کا نظام بہتر ہوجائے گا۔اس موقع پرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے جس جگہ میں کھڑا ہوں اس جگہ روڈ کی تعمیر 10 کروڑ کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔