پاکستان نے پوری دنیا میں کشمیر کے معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے ٗ مسئلے کے حل تک پیروی جاری رکھیں گے ٗ ترجمان دفتر خارجہ

کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ہے ٗنفیس زکریا

ہفتہ 27 اگست 2016 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے پوری دنیا میں کشمیر کے معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے اور اس مسئلے کے حل تک پیروی جاری رکھیں گے۔کشمیر کے موجودہ حالات پر ہونے والے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

ہم نے پوری دنیا میں کشمیر کے معاملے کو اٹھایا یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکی پیروی اسکے حل تک جاری رکھے گا۔ پاکستان کیتمام ادارے کشمیر کے معاملے پر ایک پیچ پر ہیں اور سب کا ایک ہی مؤقف ہے کشمیر کے ایشو پر کوئی مؤقف تبدیل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے تمام ہم منصبوں کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ٗ تمام وزرا بھی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ زیر غور لاتے ہیں۔

نفیس زکریا نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی نے ہمارے مؤقف کی تائید نہیں کی یا مسئلہ کشمیر پر کوئی ردعمل نہیں آیا بیرون ملک قائم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیر پر خاطرخواہ حمایت کی جبکہ او آئی سی کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھارتی بربریت کی مذمت کے ساتھ کہا کہ سب نے بھارت کشمیر میں قتل و غارت بند کرے۔