شارجہ:رش کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا: ایس آر ٹی اے

ہفتہ 27 اگست 2016 17:13

شارجہ:رش کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس آر ٹی اے ) کے کمانڈ ران چیف کرنل عبداللہ بن عامر کا کہنا ہے اتوار سے بچوں کے سکول کھلنے کے ساتھ ہی سڑکوں پر رش مزید بڑھ جائے گا۔سکولوں کی قریبی سڑکوں پر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے 60ٹریفک پیٹرول تعینات کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال ممکنہ جگہوں پر رش کی صورتِ حال کے پیش نظر ہم نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

کرنل عبداللہ کے مطابق شارجہ کی سڑکوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیاگیاہے ۔جہاں پر مستعد افسران تعنیات کیئے گئے ہیں۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے رش والے علاقوں کی رپورٹ فوراََ کنٹرول روم کو پہنچائی جائے گی جس کے بعدڈرائیوروں کو متبادل راسط اختیار کرنے کے لیئے کہا جائے گا۔