اہل بیت کورس کل ہوگا،ممتاز علماء کرام لیکچرزدیں گے

ہفتہ 27 اگست 2016 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈ لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ عظمت اہل بیت کورس جامع مسجد ریاض الجنة مرکزصوت القرآن ریلوے لاریکس کالونی بادامی باغ لاہور میں پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ( اتوار ) منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں مولانا محمداسماعیل محمدی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عبدالشکورحقانی ودیگر علماء کرام لیکچرز دیں گے۔