مصطفی کمال کا الطاف حسین کیخلاف برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہراحتجاج کا اعلان

حکومت اوراسٹیبلشمنٹ بتائے کہ الطاف حسین کیخلاف کیاکاروائی کی گئی؟ایم کیوایم کے آفس گرانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مہاجروں کے زخموں پر مرہم بھی رکھنا ہوگا،فاروق بھائی قوم کو سچ بتا دیں کہ قائد ایم کیوایم’را‘کا ایجنٹ ہے۔مرکزی رہنماء پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 16:58

مصطفی کمال کا الطاف حسین کیخلاف برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہراحتجاج ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے صرف آفس گرانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مہاجروں کے زخموں پر مرہم بھی رکھنا ہوگا،فاروق بھائی قوم کو سچ بتا دیں کہ قائد ایم کیوایم ’را‘کا ایجنٹ ہے،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بتائے کہ الطاف حسین کیخلاف اب تک کیاکاروائی کی گئی ہے؟۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے نوجوانوں کو اتنی تربیت دیدی ہے کہ الطاف حسین کے آفسز اپنے ہاتھوں سے گرا دیں۔جہاں بھی الطاف حسین سے متعلق کوئی چیز منسلک ہے لوگ خود گرا دینگے۔متحدہ کے گرتے دفاترز دیکھ کر خوشی نہیں ہوری ہے۔جس کمیونٹی کے گھر کے سامنے پولیس آجاتی اس کو معیوب سمجھا جاتا لیکن آج اس گھر کی خواتین کو انسداد ادہشتگردی عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں کہ برطانیہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔لیکن برطانیہ کوئی کاروائی نہیں کرے گا۔مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق بھائی سچ بتا دیں کہ کیا آپ نے وہ فائیلیں نہیں دیکھی ہیں،آپ اگر سچ نہیں بول سکتے تو جھوٹ بھی نہ بولیں۔کیا فاروق بھائی لہولہان کمیونٹی کو مزید زخمی کرنا چاہتے ہیں۔فاروق بھائی اپنی اور قوم کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،فاروق بھائی کیا آپکو نہیں پتا کہ قائد ایم کیوایم ’را‘کا ایجنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں سے الطاف حسین نے اس قوم کو بیوقوف بنایا،جو محرومیاں آج سے 30سال پہلے تھیں وہ آج بھی موجود ہیں۔ایم کیوایم کے صرف آفسز گرانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مہاجروں کے زخموں پر مرہم بھی رکھنا ہوگا۔مہاجروں کیلئے تعلیمی ادارے کھولیں،مہاجروں کو روزگار اور صحت کی سہولتیں فراہم کریں۔