ایم کیو ایم کے ایم پی اے سید منظر امام کے قتل کیس میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا

ہفتہ 27 اگست 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم کے ایم پی اے سید منظر امام کے قتل کیس میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تین سال بعد پیش کیے گئے چالان میں 5ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے ۔جبکہ ایک ملزم عاشق خان کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ متحد ہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قتل کردیا گیا تھا ۔