انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعباس علی شاہ قتل کیس میں ملوث 4ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

ہفتہ 27 اگست 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعباس علی شاہ قتل کیس میں ملوث 4ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسدداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھینس کالونی کے ڈیری فارمر ڈاکٹرعباس علی شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے کیس میں ملوث چار ملزمان چوہدر ی شبیر ،اشرف ڈوگر ،راجہ سلطان اور منور پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 20ستمبر کو گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعباس علی شاہ کو29 اگست 2015 کوبھینس کالونی میں قتل کیا گیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :