منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں گرفتار ٹارگٹ کلرز آصف اسماعیل اور عابد استاد عرف کاکا کا تعلق متحدہ سے ہیدونوں ٹارگٹ کلرز اسماعیلی اور بوہری برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان 6 سے 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ٹارگٹ کلرز ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر کے تفتیش کی جاری ہے ۔دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :