کراچی، میڈیا ہاسز پر حملے کے کیس میں ملوث ایم کیو ایم کی گرفتار 3 خواتین4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 27 اگست 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان مخالف تقاریر، جلاوٴ گھیراوٴ اور میڈیا ہاسز پر حملے کے کیس میں ملوث ایم کیو ایم کی گرفتار 3 خواتین کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کے منتظم جج کی عدالت میں ایم کیو ایم کی 3 خواتین رابعہ، سمیرا اور عینی کو پیش کیا گیا ، عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے بتایاگیا کہ تینوں خواتین ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا تھا، تینوں خواتین ملزمان پر 22 اگست کو پاکستان کیخلاف مخالف تقاریر میں سہولت کاری، جلاوٴ گھیراوٴ اور میڈیا ہاوٴسز پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، عدالت نے تینوں خواتین ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، سماعت کے بعد خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی پاکستان مخالف نعرے نہیں لگائے تینوں خواتین کی جانب سے پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگائے گئے ، خواتین ملزمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس ملک کے شہری ہیں اور پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔