ریاض:غیر قانونی حاجیوں کو ڈی پورٹ اور دس سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے : وزارتِ داخلہ

ہفتہ 27 اگست 2016 16:46

ریاض:غیر قانونی حاجیوں کو ڈی پورٹ اور دس سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : سعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیاہے کہ غیر قانونی طریقے سے حج کی ادائیگی کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو مملکت سے بے دخل کرنے کے ساتھ دس سال تک دوبار داخل ہونے کی پابندی عائد کی جائے گا۔ سعودی حکومت نے گزشتہ کچھ سالوں سے سعودی عرب میں مقیم شہریوں کے لیئے تصریح ( اجازت نامے ) یا حج پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیاہو اہے ۔

ہر سال غیر قانونی حاجیوں کی کثیر تعداد مکہ حج کرنے جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اس سال سعودی حکومت نے غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔ پکڑے جانے والے غیر ملکی شہریوں کو ناصرف بے دخل کیا جائے گا بلکہ قید اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتاہے ۔ سعودی شہریوں کے لیئے قید کی سزا کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کرنے کا قانون بنایا گیاہے ۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے حج کے دوران سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور غیر ضروری رش کو کم کرنے کے لیئے ایسے اقدامات کیے ہیں۔ تصریح حاصل کرنے والوں کو باقاعدہ رہائش اور منا میں خیمے دیئے جائیں گے۔ حکومت کے اس اقدام سے دوسرے حجاج کو بھی سہولت ملے گی ۔ اور خیموں کے باہر رش کو کم کیاجا سکے گا۔