سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے اطراف 111ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 اگست 2016 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) لاہور میں ہفتہ کے روز ساون کی تیز بارش صبح 7.45 پر شروع ہوئی اور 9.35 پر بند ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ائرپورٹ کے علاقہ میں ہوئی جو کہ 111 ملی میٹر ریکارڈکی گئی ا س کے علاوہ تاجپورہ میں 82ملی میٹر، مین مارکیٹ 56 ،اپر مال 59،جیل روڈ 56 ،جوہر ٹاوٴن میں 40 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع پر ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمدنے پہلے ہی رین ایمر جنسی کا نفاذ کر رکھا تھا اور گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد ایم ڈی واسا کی ہدایت پر واسا نے خصوصی پوسٹ رین آپریش کیا تھا جس میں تمام بڑی سیوریج لائنوں اور ڈرینوں کی خصوصی صفائی کی تھی جس کے ثمرات آج کی بار ش میں واضح نظر آئے اور دوپہر 2.00 تک تمام لاہور کی بڑی شاہراہوں سے بارشی پانی کا انخلاء ممکن بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

شہر میں اگلے دو روز میں مز ید بارشوں کے امکان کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے عملہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور عملہ کو ہدایت جاری کیں کہ شہر میں موجود تمام بڑی سیوریج لائنوں اور ڈرینوں پر پٹرولنگ کی جائے اور گندے پانی کے بہاوٴ میں آنے والی تمام رکاوٹ کو فی الفوزدور کیا جائے۔اور بارش شروع ہوتے ہی ایس او پی کے مطابق عملہ اور مشینری اپنے اپنے علاقوں میں رین آپریشن شروع کر دے تاکہ شہریان لاہور کو کسی قسم دشواری پیش نہ آئے۔مین بلیوارڈ جوہر ٹاوٴن پر جو سیوریج سیٹلڈ ہو گیا ہے اسی فوری طورپر مشینری کے ذریعے ٹھیک کرکے نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :