جاپان 2018ء تک براعظم افریقہ میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ،وزیراعظم شینزو ایبے

ہفتہ 27 اگست 2016 16:39

نیروبی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) جاپان 2018ء تک براعظم افریقہ میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس میں سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے نیروبی میں ٹوکیو انٹرنیشنل کانفرنس آن افریقن ڈویلپمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو ملا کر 2018ء تک افریقہ میں جاپان کی سرمایہ کاری 30 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی جو افریقہ کے شاندار مستقبل کیلئے معاون ثابت ہو گی۔ کانفرنس کے دوران شینزو ایبے کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا اور جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما سمیت کئی افریقی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ٹی آئی سی اے ڈی کانفرنس افریقہ میں ہو رہی ہے جبکہ اس سے پہلے اس کے تمام پانچ اجلاس جاپان میں ہوئے۔ کانفرنس کا مقصد افریقہ کے ساتھ تجارت اور امداد کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :