ایم کیوایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی

درخواست میں قائد ایم کیوایم کی انٹرپول کے ذریعے واپسی کا مطالبہ، پیمرا کے ذریعے ایم کیوایم کی نشرواشاعت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔درخواست کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 16:39

ایم کیوایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے،درخواست میں قائد ایم کیوایم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیوایم کی انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست بیرسٹر ظفراللہ خان اور وطن پارٹی کے ہاشم شوکت خان نے دائر کی ہے۔درخواست میں مزید کہا کہ پیمرا کے ذریعے ایم کیوایم کی نشرواشاعت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔