تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں اقلیتی نشست پر بلدیو سنگھ کی نامزدگی سے لاتعلقی کا اعلان

ہفتہ 27 اگست 2016 16:26

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اقلیتی نشست پر بلدیو سنگھ کی نامزدگی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ بلدیو سنگھ تحریک انصاف کے آنجہانی رکن سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہے۔ تحریک انصاف نے اقلیتی نشست کیلئے الیکشن کمیشن کو روی کمار کی نامزدگی سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :