لاہور ہائیکورٹ،آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طورپرتیس سنگل،نو ڈویژن بنچز تشکیل

ہفتہ 27 اگست 2016 16:25

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طورپرتیس سنگل،نو ڈویژن بنچز تشکیل دے دیئے گئے،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے چار ڈویژن اوربیس سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، راولپنڈی کے علاقائی بنچ کیلئے دو ڈویژن،چار سنگل بنچ اور ملتان کے علاقائی بنچ کیلئے چار سنگل اوردو ڈو یژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں، بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈو یژ ن اور دو سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی بنچز تشکیل نہیں دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :