لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مرکزی ویب سائٹ بنا دی

ہفتہ 27 اگست 2016 16:24

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مرکزی ویب سائٹ بنا دی،ویب سائٹ پر گمشدہ اور بازیاب بچوں کی تفصیلات شائع کر دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاپتہ اور گمشدہ بچوں کی تفصیلات پر مبنی مرکزی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے،ویب سائٹ پر ایدھی ہوم ،یتیم خانوں،ایس او ایس ویلج،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود لاپتہ بچوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں،ویب سائٹ پر گمشدہ بچوں کی تمام تر تفصیلات بھی شائع کی گئی ہے،سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مرکزی ویب سائٹ پر اس وقت 40 بچیوں اور 126 لاپتہ ،گمشدہ اور بازیاب بچوں کی تفصیلات موجود ہیں،سپریم کورٹ کے حکم پر قائم لاپتہ بچوں کی کمیٹی کے سیکرٹری اشفاق احمد کھرل نے بتایا کہ مرکزی ویب سائٹ بنانے کا مقصد بچوں کی بازیابی اور انکی گھروں تک محفوظ واپسی کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے بتایا کہ بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس روائتی سستی کا مظاہرہ کر رہی تھی تاہم اب پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے پولیس کو تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :