سرگودہا ریجن کے 14 پولیس افسران وملازمین کے دیگر اضلاع میں تبادلے

ہفتہ 27 اگست 2016 16:24

سرگودھا۔27اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار حمید نے مختلف محکموں سے تبدیل ہو کر آنے والے اے ایس آئیز و دیگر پولیس افسران کے تبادلے مختلف اضلاع میں کر دیئے ہیں ۔سی ٹی ڈی کے 11اے ایس آئیز اور محکمہ پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ کے 2کنسٹیبلان اور ایک لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کے ٹرانسفر مختلف اضلاع میں کر دیئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی دیگر برانچزسے تبدیل ہر کر ضلع پولیس میں آنے والے پولیس افسران وملازمین کے انٹرویوز لیے گئے ۔ انٹرویوز کے بعد محکمہ سی ٹی ڈی سے تبدیل ہو کر آنے والے اے ایس آئیزاختر حسین ، مبارک علی ، غلام عباس ،اور سرمد سلمان کا تبادلہ میانوالی جبکہ اے ایس آئیز نذرحیات ، ممتاز احمد ،عنایت اللہ ،محمد اسلم اور محمد اعظم کا تبادلہ سرگودہا اور غلام یاسین اور خدا بخش کا تبادلہ بھکر کر دیا گیا۔اسی طرح پٹرولنگ پولیس سے آنے والے کانسٹیبلان جن میں خان بہادر اور شفقات حسین کا تبادلہ سرگودہا اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فرحت النساء کا تبادلہ خوشاب کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :