بھادوں کے رنگ نرالے‘ کہیں دھوپ‘ کہیں بادل‘ موسم خوشگوار

ہفتہ 27 اگست 2016 16:23

سرگودھا۔27اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) بھادوں کے رنگ نرالے، کہیں دھوپ، کہیں بادل، کہیں ہواء، کہیں بارش،موسم خوشگوار۔ ہفتہ کے روز صبح سویرے سرگودھا اور گردونواح میں کالی سیاہ گھٹائیں چھا گئیں جس سے دن میں بھی شام کا گمان ہونے لگا ۔بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

بارش اور ٹھنڈی ہواء سے سرگودھا شہر میں درجہ حرارت 5 سے 7 سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہونے پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

گزشتہ کئی روز سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا مگر ہفتہ کے روز صبح سویرے ہی کالی گھٹاؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ٹھنڈی ہواء چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :