سر گودھا میں چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو کے دفتر کی عمارت کی تعمیر کا آغاز

ہفتہ 27 اگست 2016 16:22

سرگودھا۔27اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) سرگودھا میں چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو کے دفتر کی عمارت کی تعمیر کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ادارہ کی عمارت کے لیے جگہ مختص کی ہے ۔ اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفیسر علی عابد نقوی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اپنی عمارت کی تعمیر کے لیے محکمہ بلڈ نگز نے کام شروع کردیا ہے جو کہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوجائیگی جبکہ اس سے پہلے بیورو نے کرایہ کی عمارت میں کا م شروع کردیا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو کی عمارت کی تعمیر کا تخمینہ 190ملین لگایا گیا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے چک نمبر 99جنوبی کانڈیوال روڈ پر تقریبا 52کنال کی جگہ مختص کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں پر بچوں کی بحالی و بہتری ، نفسیاتی امراض ، وو کیشنل ٹریننگ سکول کے مراکز 15سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے بنائے جائینگے ۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفیسر علی عابد نقوی نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ویلفئیر بیورو پنجاب چلڈرن ایکٹ 2004ء کے تحت قائم کئے گئے ہیں، جوکہ یتیم ، بے یارو مددگار اور غریب بچوں کے تحفظ اور انکے حقوق دلوانے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بیورو کے قیام کا مقصد غریب ، نادار اور بھیک مانگنے والے بچوں کو بنیادی سہولیات جیساکہ تعلیم ، صحت اور معاشی بحالی فراہم کرنا ہے ۔ علی عابد نقوی نے بتایا کہ 15سال تک کے بچوں کو ایڈ یشنل و ڈسٹرکٹ جج کی اجازت کے بعد ہی بچوں کی بحالی کے مراکز میں رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :