سرگودھا میں سات ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 40فیصد تک کمی ہوئی ہے ،ترجمان پولیس

ہفتہ 27 اگست 2016 16:22

سرگودھا۔27اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) ضلع سرگودہا میں رواں سال کے سات ماہ کے دوران زن، زر اور زمین کے تنازعات پر 95افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ 120سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 40سے زائد افراد نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی ان میں 9خواتین بھی شامل ہیں ۔پولیس ترجمان نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سات ماہ میں ڈکیتی کے دوران 4افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اقدامِ قتل کے 132واقعات ریکارڈ ہوئے ۔

سرگودھا میں 7پولیس مقابلے ہوئے جبکہ 4افراد پولیس حراست سے فرار ہوئے ، 19پولیس مزاحمت جبکہ 36سرکاری مزاحمت کے مقدمات درج ہوئے۔ضلع بھر میں 7ماہ کے دوران بچوں کے اغواء کے 31اغواء برائے زنا کے 213، زنا بالجبر کے 44گینگ ریپ کے 3جبکہ عصمت دری کے 75مقدمات درج ہو ئے ۔

(جاری ہے)

چوری ڈکیتی اور دیگر نوعیت کے سینکڑوں مقدمات درج کئے گئے ۔اس کے علاوہ ضلع سرگودہا میں 7ماہ کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے 351عدالتی مفروروں جبکہ 2436مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن میں 612 Aکیٹگری جبکہ 824 Bکیٹگری کے ملزمان شامل ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران 50کلاشنکوفیں ، 6ہینڈ گرنیڈ، 806پسٹل ،91ریوالورز،195بندوقیں اور 150رائفلیں برآمد کی گئیں ہیں جبکہ 85ہزار سے زائد بوتلیں شراب کے علاوہ 22شراب کی چالُوبھٹیاں بھی پکڑی گئیں ۔450کلو چرس اور 15کلو سے زائد افیون بھی برآمد کی گئیں ۔57698کارتوس برآمدکر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع سرگودہا میں جرائم کی شرح میں 40فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :