جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا محمد یوسف خان کی اہلیہ کی وفات پر مختلف دینی شخصیات کا اظہار تعزیت

ہفتہ 27 اگست 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث اور ملک کے ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر مولانا محمد یوسف خان کی اہلیہ کی وفات پرمختلف دینی و مذہبی شخصیات اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولاناحافظ فضل الرحیم مدظلہ‘،مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعدعبید،حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری،حافظ خالد حسن،مولانا عبدالرحیم چترالی،انٹر نیشنل ختم نبوت مووٴمنٹ کے مرکزی امیر ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی مدظلہ‘ ، مولانا پیر سیف اللہ خالد،مولانا محمد الیاس گھمن، شیخ الحدث مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالروٴف فاروقی، صاحبزادہ مولانا محمد امجد خان، مولانا اسد اللہ فاروق ،علامہ یونس حسن،مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا جمیل الرحمن اختر، نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقی ، پرہیز گار اور نیک صالح صابرہ و شاکرہ خاتون تھیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :