Live Updates

پشاورپولیس میں ڈبل ماسٹر اورایل ایل بی لیڈی کانسٹیبل ڈیوٹی کرنے پر مجبور

ہفتہ 27 اگست 2016 16:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پشاورپولیس میں دوماسٹر ڈگریاں لینے والی لیڈی کانسٹیبل رافعہ قسیم اب ایل ایل بی کررہی ہے اورمقابلے کا امتحان دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔اردو،پشتو،انگریزی، ، فارسی اورہندکوزبانوں پرعبورحاصل ہے، گھرکے تمام کام بھی خود کرتی ہوں،،نعت خوانی بہت شوق سے کرتی ہوں پشاورشہرڈھنڈی کوہی کی رہائشی رافعہ قسیم جومرزا قسیم بیگ کی بیٹی ہے 17دسمبر2009 میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئیں اوردوران ملازمت ہی اکنامکس اوربین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹرزکیا اوراب ایل ایل بی سکینڈایئر میں ہے،29سالہ رافعہ قسیم نے بتایا کہ پشاورکے حساس ترین نواحی علاقے متنی میں ان دنوں اپریشن میں حصہ لیا جب وہاں بم دھماکے عروج پر تھے اور پولیس پر آئے روز ٹارگیٹیڈ حملے بھی ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

رافیعہ جب پولیس میں بھرتی ہورہی تھی تووالدین نے انہیں منع کیا تاہم وہ ہمت نہ ہاری۔ وہ جب پولیس میں بھرتی کے وقت انٹرویو کے لئے گئی توسنٹر کے باہرزور داردھماکہ ہوا جس پر والدہ نے اسے واپس جانے کا کہا لیکن رافعہ کا ارادہ متزلزل نہیں ہوا ا رافیعہ کے مطابق مختلف ملکی اوربین الاقوامی اداروں سے پرکشش ملازمت کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن رافعہ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رہنا ہی پسند کیا۔

صرف دفتری امور نہیں بلکہ پولیس کے شعبہ اپریشن اورتفتیش میں بھی کام کر چکی ہے۔صرف ڈبل ماسٹر اورایل ایل بی رافعہ کی منزل نہیں بلکہ گریڈ 17 تک پہنچنے کے لئے رافعہ نے سی ایس ایس کا امتحان دینے کا ارادہ بھی کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایئر فورس جوائن کرنی کی خواہش تھی تاہم وہ پوری نہیں ہوا،اے ایس آئی انوسٹی گیشن،ہائی کورٹ پروٹول آفیسر،ایف آئی اے،موٹروے پولیس کیلئے کوالیفائی کیا اورتمام ٹیسٹ بھی کلیئر کردیئے تاہم سفارش اورپیسہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پوسٹیں نہیں ملی۔

رافعیہ کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے سی ون اورسی ٹوسرٹیفکیٹس اورکئی ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہوں،اللہ تعالی نے مجھے بہت عزت دی ہیں جومیں سوچ بھی نہیں سکتی،ڈیوٹی کے ساتھ اپنے گھر کے تمام کام بھی خود کرتی ہیں،اردو،پشتو،فارسی،ہنگو اورانگریزی کوبول ،لکھ اورپڑھ بھی سکتی ہوں، اوربچپن سے نعت خوانی کابہت شوق ہے اورنعت خوانی بھی کرتی ہوں۔تاہم اس سب کچھ کے باوجود بدستور بطورلیڈی کانسٹیبل گریڈ 5 میں کام کر رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :