“لولی لنگڑی اور بہری “حکومت ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے “چوہدری محمدسرور

ہفتہ 27 اگست 2016 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ “لولی لنگڑی اور بہری “حکومت ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے ،حکمرانوں کو ”اپنا آپ “بچانے کے سواکوئی کام نہیں آتا ،پنجاب حکومت نے”ایم او یو“کی درجنوں الماریاں بھردیں ہیں مگر حقیقت میں کار کردگی “زیرو“ہو چکی ہے ،ایک سال میں پاکستانی قر ضوں میں13فیصد اضافہ حکمرانوں کی معاشی ناکامیوں کی تصد یق ہے ،ملک میں شفاف احتساب (ن) لیگ کی حکومت کا آخری دن ہوگا اور پوری قوم کے سامنے انکا اصل چہرہ بے نقاب ہو جا ئیگا ،3ستمبرکوتحر یک احتساب کی ریلی میں لاکھوں عوام اور کارکنان شر یک ہوں گے ۔

وہ ہفتے کے روز گاگو منڈی میں تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرتحر یک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری ‘عمران ٹائیگر فورس کے مر کزی آرگنائزر چوہدری وسیم احمد ‘ مر کزی اراکین چوہدری منظور ‘طارق ارشاد ‘راجہ قمر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کا دامن صاف تو احتساب سے ڈرتے کیوں ہیں قوم کو جواب دیں ؟حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے زیادہ جمہو ریت کیخلاف کوئی اور سازش نہیں ہو سکتی‘ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں سپر یم کورٹ جانا تحر یک انصاف کا بنیادی اور آئینی حق ہے مگر حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر بھی جنگ لڑتے رہے ہیں ۔

سید صمصام بخاری نے کہا کہ (ن) لیگ جب اپوزیشن کے ٹی اوآرز سے بھاگتی ہے تواس سے ایک بات ثابت ہو جاتی ہے کہ (ن)لیگ اپنی کر پشن پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے مگر اپوزیشن انکی ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نااہل حکمران قوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔عمران ٹائیگر فورس کے مر کزی آرگنائزر چوہدری وسیم احمدنے (ن) لیگ کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ وقت دور نے جب حکومتی وزراء اور انکی قیادت اقتدار کے ایوان کی بجائے جیلوں میں ہوں گے اور قوم انکے گر یبانوں سے پکڑ کے ان سے ایک ایک پائی پائی کا حساب لیں گی ۔

مر کزی اراکین چوہدری منظور ‘طارق ارشادنے اپنے خطاب میں کہا کہ کہا کہ آئین وقانون کے مطابق ہر کسی کو سیاست کر نے کا حق ہے مگر ملک دشمنوں کیلئے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگوں کو نشان عبر ت بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائدمیں امن کا قیام پوری قوم کی خواہش ہے جسکے لیے ملکی اداروں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور جو لوگ شہر قائد کا امن تباہ کر نے کی کوشش کر رہے وہ ملک دشمن ہیں ایسے لوگوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :