”مدنی پولیس آپریشن“نے میری زندگی تبدیلی کردی۔خیبرپختونخواہ کی ڈبل ایم اے لیڈی کانسٹیبل رافعہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 15:48

”مدنی پولیس آپریشن“نے میری زندگی تبدیلی کردی۔خیبرپختونخواہ کی ڈبل ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی رافعہ قسیم ایک ایسی باہمت خاتون ہیں جس نے ڈبل ماسٹر کیا ہوا ہے۔لیکن پولیس میں بطور لیڈی کانسٹیبل فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ایم اے اکنامکس اور آئی آر میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کرنے والی رافعہ نے قسیم اب وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے محنت شروع کردی ہے۔رافعہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علم کا حصول اس کا شوق جبکہ پولیس کی ملازمت اس کا خواب تھا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث وہ محکمہ پولیس میں ملازمت کے ساتھ علم کے حصول کیلئے بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں آنے کے بعد میری زندگی میں ”مدنی آپریشن“ایک تبدیلی لے کر آیا۔اس آپریشن میں میں بغیر تربیت ایل ایم جی اور ایف ایم جی بھی استعمال کرلی تھی،ساری رات پہرے بھی دیتے تھے ایسی جگہ جہاں پر طالبان ریڈ زون ایریا میں پڑے ہوئے تھے۔لیکن ہم نے ان کے خلاف فائٹ کی۔رافعہ قسیم ایک ایسی جرت مند خاتون ہیں جو پولیس محکمہ میں دوسری لیڈی کانسٹیبل خواتین کی طرح صرف تلاشی نہیں لینا چاہتی بلکہ رافعہ پولیس فورس کے شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :