دبئی:مختلف لہجوں میں مزاحیہ باتیں کرنے والے اماراتی رہائشی کی سوشل میڈیا دھوم

ہفتہ 27 اگست 2016 15:47

دبئی:مختلف لہجوں میں مزاحیہ باتیں کرنے والے اماراتی رہائشی کی سوشل ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : متحدہ عرب امارات میں مقیم27سالہ مصری شہری شاضی ثوم کی تین منٹ کی ویڈیو نے اسے تھوڑے ہی عرصے میں سوشل میڈیا سٹار بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شہری ایک ہی وقت میں برطانوی، ہندوستانی، فلپائینی، امریکی، شامی ، اردنی ، فلسطینی اور اسٹریلین لہجوں میں بات کر سکتاہے ۔

(جاری ہے)

شاضی کے سوشل میڈیا فیس بک پیج Med Shads پر اس خاص ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 17,000تک پہنچ چکی ہے ۔شاضی کے مطابق اس کا پسندیدہ لہجہ فلپائینی اور ہندوستانی ہے ۔واضع رہے کہ شاضی میکروسافٹ کمپنی کا ملازم ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایسی متعدد ویڈیو اپلوڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ مختلف موضوعات اور ایشوز کے بارے میں آگاہی پید ا کرنا اس کا مقصد ہے ۔