کویت سٹی:میونسیپیلٹی حکام نے مختلف اداروں کے ذمے واجب الادا1.41ملین کویتی دینارکے واجبات اکھٹے کر لیے

ہفتہ 27 اگست 2016 15:29

کویت سٹی:میونسیپیلٹی حکام نے مختلف اداروں کے ذمے واجب الادا1.41ملین ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : کویت میونسپیلٹی حکام نے مختلف اداروں کے کے ذمے واجب الادا 1.41ملین کویتی دینار اکھٹے کیئے ۔ گزشتہ سال کے دوران متعدد اداروں کے ذمے مختلف رقوم واجب الادا تھیں۔

(جاری ہے)

ایڈورٹائزمنٹ کے شعبے کے ذمے 1.024ملین اور شعبہ صحت کے ذمے 17,614کویتی دینار واجب الادا تھے۔ میونسیپیلٹی نے واجبات ادا نہ کرنے والے کے لیے طریقہ کاربنایا ہے ۔ جس کے تحت مذکورہ ادارے بآسانی اپنے ذمے واجب الادا واجبات جمع کر واسکتے ہیں۔ متعدد اداروں کو آن لائن سہولیات دی جارہی ہیں۔