پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے سفارشات کا مسودہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا

ہفتہ 27 اگست 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے سفارشات کا مسودہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آر اے کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد اور نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر آصف علی بھٹی نے سفارشات پر مبنی مسودہ سپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ کو کم از کم 50 لاکھ، زخمیوں کو 25 لاکھ روپے زرتلافی ادا کیا جائے۔

بیوہ کو پلاٹ دیا جائے۔ شہداء کے بچوں و تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں روزگار بھی دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :