موبائل ہیلپ لائن پرافغان مہاجرین کی 450 فیملیز یومیہ وطن واپسی کے حوالے سے اپنی رجسٹریشن کروا کر مقررہ تاریخ حاصل کر رہی ہیں، یو این ایچ سی آر

ہفتہ 27 اگست 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) پناہ گزینوں کے عالمی ادارہ یو این ایچ سی آر کی پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے قائم کی گئی موبائل ہیلپ لائن پر روزانہ 450 فیملیز سے زیادہ کال کر کے وطن واپسی کے حوالے سے اپنی رجسٹریشن کروا کر مقررہ تاریخ حاصل کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو یو این ایچ سی آر کے حکام نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

27 اگست ۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو یقینی بنانے اور کسی بھی دشواری سے بچنے کیلئے موبائل ہیلپ لائن قائم کی ہے جس پر روزانہ 450 سے زائد خاندان فون کر کے وطن واپسی کی تاریخ حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :