Live Updates

الطاف حسین کی تقریرسننے والوں کواپنا خون ٹیسٹ کروانا چاہیے کہ خون حلال کا ہے؟۔علی محمد خان

اس مٹی کا بیٹا وہاں کھڑاہو اور اس کے ملک کو کوئی مردہ باد کہے تو وہ اس کی آنکھیں اور زبان نہ نکال دے؟۔رہنماء پی ٹی آئی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 15:14

الطاف حسین کی تقریرسننے والوں کواپنا خون ٹیسٹ کروانا چاہیے کہ خون حلال ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں بیٹھے پاکستان کے دشمن الطاف حسین کوکہتا ہوں کہ الطاف حسین پاکستان زندہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے سے آپکو تکلیف پہنچ رہی ہے نا؟۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”ٹونائٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ پاکستان غیرمحفوظ ہاتھوں میں ہے۔

سیاست اور اسمبلی پہاڑ میں جائے۔لیکن ہم نے پاکستان کو بچانا ہے۔جس نے بھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا وہ سن کے اس کو پاتال سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے۔پاکستان تاقیامت زندہ رہے گا اور پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔اردو اسپیکنگ لوگوں کا کوئی ٹھیکیدار نہ بنے۔اردو اسپیکنگ لوگوں نے پاکستان بنایا ہے وہ اپنی مرضی سے ہندوستان چھوڑ کرپاکستان آئے اور وہ اس ملک کے وارث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی صاحب نے جو باتیں کی ہیں میں 200فیصد ان کے ساتھ ہوں۔کراچی کا مینڈیٹ اسپرٹ مینڈیٹ ہے۔تحریک انصاف کو پچھلے الیکشن میں ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ ملے۔مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی اور اے این پی کا بھی اس مینڈیٹ میں حصہ ہے۔لیکن جہاں تک الطاف حسین کی باتوں کا تعلق ہے اور جن لوگوں نے وہاں کھڑے ہوکرالطاف حسین کی تقریر سنی ہے۔ان کو اپنا خون چیک کروانا چاہیے کہ کیا ان کا خون حلال کا ہے؟اس مٹی کا بیٹا وہاں کھڑاہو اور اس کے ملک کو کوئی مردہ باد کہے تو وہ اس کی آنکھیں اور زبان نہ نکال دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کوئی سیاست نہیں ہے۔الطاف تم شکر کرو کہ تم پاکستان میں نہیں ہوورنہ تمھاری جو حالت ہوتی؟۔مزید انہوں نے کیا کہا ویڈیو دیکھیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات