ترکی میں یورپ اور ایشیاء کو ملانے والے پْل کا افتتاح،شہباز شریف کی شرکت

ہفتہ 27 اگست 2016 15:03

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ترکی کے شہر استنبول میں یورپ اور ایشیاء کو ملانے والے یاویز سلطان پْل کا افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں پل کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر طیب اردوان سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جدید ترین پْل کی تعمیرپرترک رہنماوں کومبارکباد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب میں انکی شرکت دونوں ملکوں کی گہری دوستی کی عکاس ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرطیب اردوان کی سربراہی میں ترکی کی ترقی اقوام عالم کے لیے ایک مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :