وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجر کی ملاقات،کراچی کی امن وامان کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال

ہفتہ 27 اگست 2016 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شرپسندوں کو کراچی میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیوں سے آگاہ کیا ۔ ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شرپسند وں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور شرپسندوں کے خلاف کاروائیوں کے مثبت نتائج ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی میں کسی شرپسند کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں تعاون ہے اور امن وامان کی بحالی کے لئے اقدامات کے نتائج مل رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن وامان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ۔ عام جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :