ٹیلی کام فراڈ کے ذریعے رقوم ہتھیانے پر 4افراد گرفتار

رقم سے محروم ہونیوالے تینوں افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 27 اگست 2016 14:54

جینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین کے شمالی صوبے شان ڈانگ سے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 4مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ان افراد کی گرفتاری کیلئے پانچ صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس بھیجوا گئے تھے جن میں سے 4کو گذشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے ، مشتبہ افراد کی عمریں 19سے 35سال تک بتائی گئی ہیں ان میں سے تین کا تعلق صوبہ فوجیان سے ہے جبکہ چوتھے کا چانگ کنگ میونسپلٹی سے ہے ، ان افراد پر تین افراد سے ٹیلی کام فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے کا الزام ہے ، رقم سے ہاتھ دھونے کے بعد یہ تینوں افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ،تینوں کی ایک ہی طرح موت واقع ہونے سے میڈیا میں طوفان برپا ہو گیا جس پر متعلقہ اداروں نے صورتحال کا نوٹس لیا اور ان افراد کو گرفتار کر لیا ۔