چینی یونیورسٹیوں کی روانڈا کے 200طالبعلموں کیلئے سکالر شپ کی پیشکش

ہفتہ 27 اگست 2016 14:54

کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء)چینی یونیورسٹیوں نے روانڈا کے 200طالبعلموں کیلئے سکالر شپ کی پیشکش کی ہے ، یہ طلباء چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے ، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء اسی ماہ چین روانہ ہو جائیں گے ،یہ طلباء چینی یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول کے سول انجنیئرنگ ، فنانس ، آئی سی ٹی ، زراعت ، میڈیسن ، مواصلات ، بین الاقوامی تعلقات ،انٹرنیشنل بزنس ، مار کیٹنگ اور دیگر کورسز میں حصہ لیں گے ، چینی حکومت نے ان طلباء کیلئے مکمل سکالر شپ کی منظوری دی ہے ، اس سے پہلے روانڈا کے سالانہ 150طلباء فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔